چنتامنی:17 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی ٹاو ن اور رورل پولیس تھانہ کے حدود میں پیش آئے دو سڑک حادثات میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔مہلوک کی شناخت مونگن ہلی گرام انجنپا(45)اور تعلقہ دوڈ ہلی گرام لکشمماّ (60)کے حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس سے ملی اطلاع کے مطابق مونگن ہلی گرام کا انجنپا ٹی وی ایس گاڑی میں کلہلی گرام کے طرف جارہا تھا بنگلور ہائی وے روڈ سے آئی اندھرا پردیش کی سرکاری بس ٹکر ماردینے کے نتیجے میں انجنپا نیچے گر کر دم توڑ دیا رورل پولیس نے بس کو اپنے قبضے میں لیکر معاملہ درج کرلیا ہے ۔
جبکہ چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے حدود وشال بار کے پاس پیش آئے حادثے میں ایک خاتون نے دم توڑ دیا پولیس ذرائع کے مطابق دوڈ ہلی گرام کا ساکن نارائن سوامی اپنی ماں لکشمماّ کو بٹھا کر چنتامنی سے اپنے گاؤں جارہے تھے کہ بنگلور روڈ وشال بار کے قریب موبائیل فون میں بات کرتے ہوئے پیدل جارہے ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں نارائن سوامی کا بائک پر سے توازن بگڑ گیا اوربائک نیچے گرپڑی۔ نیچے گرتے ہی پچھلی سیٹ پر سوار ماں کا سر روڈ سے ٹکراکر اُس کی وہیں موت واقع ہوگئی۔ اس خصوص میں ٹاون پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔